کرپٹو مارکیٹ کریش ہونے کے باوجود GMTنے منافع دینے کا سلسلہ جاری رکھا

کرپٹو مارکیٹ کریش ہونے کے باوجود GMTنے منافع دینے کا سلسلہ جاری رکھا

جمعرات 07 اپریل 2022
123karachi.com
کرپٹو مارکیٹ اور بَٹ کوئین میں بری طرح کریش آنے کے باوجود GMTٹوکن نے اپنی معیاری قیمت کو برقرار رکھا اور اس نے اپنی قیمت کو اگرچہ گزشتہ 5 دنوں میں کم ترین سطح پر ٹیسٹ ضرور کیا مگر 2ڈالر سے زیادہ نیچے کی جانب نہیں جانے دیا .ماہرین کا دعویٰ ہے کہ عنقریب کچھ دنوں یا ہفتوں میں اسکی قیمت 5 ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے . گزشتہ 5 دنوں میں GMTکی قیمت2.05ڈالرز سے لے کر2.70ڈالرز تک رہی جو کہ ایک خوش آئیند بات رہی ہے کیونکہ باقی جو ٹاپ کوئینز تھیں انکی قیمتوں میں بری طرح کمی ہوئی.بِٹ کوئین کی قیمت 48/49ہزار ڈالرز سے کم ہو کر 43 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی اتھریئم کی قیمت بھی 3 ہزار ڈالرز کے لیویل کو کراس کر کےنیچے کی طرف آ گئی. اس کے باوجود GMTکا تجارتی حجم اور اسکے مارکیٹ کیپ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے . GMTکا مارکیٹ کیپ تقریبا 1.290 لیول تک پہنچ گیا ہے جبکہ اسکا 24 گھنٹے کا تجارتی حجم2.49 بلیئن ڈالرز تک پہنچ گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں