بِٹ کوئین نے 43 ہزار ڈالرز کی حد عبور کرلی , عنقریب اسکی قیمت 45ہزار پر پہنچنے کا امکان

بِٹ کوئین نے 43 ہزار ڈالرز کی حد عبور کرلی , عنقریب اسکی قیمت 45ہزار پر پہنچنے کا امکان

جمعہ 25مارچ2022
کراچی ، فریئر روڈ (123karachi.com )
بِٹ کوئین نے 43ہزار ڈالرز کی حد عبور کر کے 45ہزار ڈالرز کی جانب رخ کر لیا، تقریباً 2ماہ کے بعد بِٹ کوئین نے 43ہزار پر پہنچ کر اس قیمت کو 2دن تک قائم رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسکی قیمت اپریل میں 45ہزار ڈالر یا اس سے ذیادہ ہونے کا قوی امکان ہے۔ گزشتہ دنوں بِٹ کوئین کے لیئے مسلسل بہتر خبریں آرہی ہیں۔ روس نے اپنی قدرتی گیس بیچنے کے لیئے بِٹ کوئین کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔روس کی قدرتی گیس کی نصف تعداد یورپ خریدتا ہے۔ امریکن کمپنی EXON نے قدرتی گیس کے ذریعے بِٹ کوئین کی مائیننگ بھی شروع کر دی ہے ۔کیونکہ یہ ماحول دوست اقدام ہے ۔ جبکہ امریکی صدر نے کرپٹو کو ملکی معیشت کی بہتری کے لیئے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں اس ملک کی کرنسی سب سے ذیادہ مستحکم ہوگی ، جس کے پاس بِٹ کوئین کے سب سے ذیادہ ذخائر موجود ہونگے ۔بِٹ کوئین کی قیمت اسی سال اپنے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ کر 80ہزار ڈالرز تک تجاوز کر سکتی ہے۔بِٹ کوئین کے 43ہزار پر برقرار رہنے کے باعث دیگر کوئینز کی قیمتوں میں بھی تقریباً 10سے 30فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں