ایس بی سی اے کے بیشتر افسران چاہنے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات روکنے سے قاصر

ایس بی سی اے کے بیشتر افسران چاہنے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات روکنے سے قاصر

پیر 21مارچ2022
کراچی، فریئر روڈ (123karachi.com)
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران شہر میں جاری ہزاروں غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام ہو گئے ۔مخصوص افسران اور عناصر مالی مفادات کے لیئے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں حسب سابق لگے ہوئے ہیں ، جبکہ افسران و عملے کی کثیر تعداد کا کہنا ہے کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے سے بچایا جا سکے، مگر مخصوص وجوہات کے باعث وہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے سے قاصر ہیں ۔ جمشید ٹاﺅن ، صدر، گلشن ،گلبرگ، اور لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقوں میں بے شمار غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جس کے باعث بنیادی و شہری ضروریات تلپٹ ہو کر رہ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں