GMTکوئین نے 84گنا منافع دے کر کرپٹو میں ریکارڈ قائم کر دیا

GMTکوئین نے 84گنا منافع دے کر کرپٹو میں ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ18مارچ2022
کراچی ، فریئر روڈ (123karachi.com)
GMTکوئین نے کرپٹو کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے چوراسی گنا منافع دے دیا ۔ 9مارچ 2022کو Binanceمیں 1سینٹ کی قیمت پر لانچ ہونے والےGMT کوئین نے18مارچ کی صبح6بجے تک 84سینٹ کی قیمت کو چھو لیا ۔تقریباً 9دن کے دوران ہی اس کوئین نے اپنے خریداروں کو دوگنا ےا چھ گنا نہیں بلکہ 83گنا منافع دے دیا ہے ۔ گویا کہ جن لوگوں نے 100 ڈالر کا خریدا تھا انکو8ہزار ڈالر کا منافع ہو گیا ہے ۔ واضح رہے کہ Binance نے یہ کوئین ایک مخصوص کوٹے کے تحت اپنے ان اکاﺅنٹس ہولڈر کو الاٹ کیا تھا جو BNBکوئین اپنے spotاکاﺅنٹ میں رکھے ہوئے تھے۔ جن لوگوں نے جتنے ذیادہ BNBکوئین رکھے ہوئے تھے ۔انکو اسی مناسبت سے GMT کوئین الاٹ ہوئے ہیں ۔BNBکوئین کی قیمت 390ڈالر کے لگ بھگ ہے۔Binanceنے شرط عائد کی تھی کہ کم از کم BNBکا 0.1حصہ خرید کر رکھنے وا لے ا فراد کو ہی GMTکوئین ایک سینٹ کی قیمت پر الاٹ کیا جائے گا۔گویا اس طرح کسی کو چند GMT ملے اور کسی کو سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں ۔Binanceمیں لانچ ہوتے ہی GMT کوئین کی قیمت11سینٹ سے ذائد ہو گئی تھی ۔ جو کہ آج بڑھ کے 84سینٹ سے ذائد ہو گئی ہے۔جن لوگوں نے 11سینٹ کی قیمت میں اسکو خریدا وہ 70گنا سے ذائد منافع کما چکے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے GMTکوئین کی قیمت آنے والے چند دنوں میں ایک سے 8ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں