کرپٹو سے منسلک افراد میں ٹیلی گرام کا استعمال عروج پر پہنچ گیا

کرپٹو سے منسلک افراد میں ٹیلی گرام کا استعمال عروج پر پہنچ گیا

جمعرات 17مارچ 2022
کراچی ، فریئر روڈ ( 123karachi.com)
پاکستان میں پی ٹی اے کی جانب سے ٹیلی گرام پر پابندی عائد لیئے جانے کے باعث بیشتر پاکستانی ٹیلی گرام ایپ استعمال نہیں کر پا رہے ۔ مگر ماہرین کی مشاورت سے ٹیلی گرام استعمال کرنے کے خواہشمدپاکستانیوں نے Proxyکا استعمال کرتے ہوئے ٹیلی گرام کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے ۔ ٹیلی گرام ایپ نے اپنے ان صارفین کے لیئے خصوصی پروکسی ایڈ کرنے کا انتظام کر رکھا ہے ،جو کہ حکومتی پابندیوں کے باعث ایپ استعمال نہیں کر پا رہے۔ جبکہ دوسری جانب بیشتر صارفین ٹومیٹو VPNاستعمال کے ذریعے ٹیلی گرام ایب آسانی سے استعمال کر لیتے ہیں ، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو صارفین موبائل فون میں بینک کی ایپ استعمال کرتے ہیں وہ VPNکو اس وقت بند کر دیا کریں جب وہ بینک کی ایپ استعمال کر رہے ہوں ۔واضح رہے کہ کرپٹو کی تجارت کرنے والے بیشتر افراد متعلقہ کرپٹوٹیلی گرام گروپس کا استعمال کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں