ADAکی خرید و فروخت کے حجم نے بِٹ کوئین کو مات دے دی،ADAکی کم ہوتی ہوئی قیمت نے سرمایہ کاروں کو تیزی سے اپنی جانب راغب کر لیا

ADAکی خرید و فروخت کے حجم نے بِٹ کوئین کو مات دے دی،ADAکی کم ہوتی ہوئی قیمت نے سرمایہ کاروں کو تیزی سے اپنی جانب راغب کر لیا

کراچی ، فریئر روڈ (123karachi.com)
جمعرات 03مارچ 2022
تحریر : توصیف حنیف
بِٹ کوئین کی قیمت 44ہزار ڈالر سے ذائد ہو جانے کے باوجود ADAکی قیمت پستی کا شکار ہے ، ADAکی گرتی ہوئی قیمت نے سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر دیئے ۔ تا کہ کم قیمت پر ADAخرید کر ذائد قیمت پر فروخت کر کے اچھا منافع حاصل کر سکیں ، ADA کی قیمت آج 03مارچ2022 کی صبح تک 91سینٹ تک گر گئی ہے۔جبکہ گزشتہ 7دنوں کے دوران اسکی قیمت 74سینٹ تک ہو چکی تھی ۔ یاد رہے کہ ADAکی قیمت 1.1ڈالر سے لیکر 3ڈالر تک عموماً رہتی ہے۔ جبکہ ADAرینکینگ کے لحاظ سے چھٹے نمبر کی کرپٹو کرنسی ہے۔ADAنے گزشتہ دنوں خرید و فروخت کے حجم کے لحاظ سے بِٹ کوئین کو بھی مات دے دی تھی ، مطلب یہ کہ ADAکی خرید و فروخت کی تعداد گزشتہ7دنوں کے دوران ایک دن بِٹ کوئین کی خرید و فروخت سے بھی تجاوز کر گئی تھی ۔جن لوگوں نے اسکو 1ڈالر سے ذائد کی قیمت پر خریدا تھا وہ اگرچہ وقتی طور پر خصارے میں ہیں ۔ مگر جو لوگ موجودہ کم قیمت پر اسکو تیزی سے خرید رہے ہیں انکو پر کشش منافع ملنے کا قوی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں