گلشن شیراز کے چھوٹے رہائشی پلاٹوں کے 150سے ذائدنقشوں کی منظوری حتمی مرحلے میں داخل، ڈیزائن سیکشن، ون ونڈو کی انچارج اسماءغیور اور ڈائریکٹر علی غفران کی کاوشوں کی باعث اپنے گھر بنانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے

کراچی، فریئر روڈ
123karachi.com
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران نے گلشن شیراز کے مکینوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئیے 120گز تک کے پلاٹوں کے نقشوں کی منظوری کے عمل کو تیز کر دیا۔ گلشن شیراز کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایس بی سی اے ذرائع کے مطابق آئیندہ ایک ہفتے کے دوران گلشن شیراز کے 150سے ذائد پلاٹوں کے نقشوں کی حتمی منظوری ہو جائے گی۔ مذکورہ نقشے 120 گزرقبے پر واقع رہائشی نوعیت کے چھوٹے پلاٹوں کے ہیں ۔گلشن شیراز کے مکینوں نے ایس بی سی اے کے مذکورہ اقدام کو عوامی بھلائی کے لیئے بہترین اقدام قرار دیا ہے۔ ڈیزائن سیکشن، ون ونڈو کی انچارج اسماءغیور اور ڈائریکٹر علی غفران کی کاوشوں کے باعث اپنے گھر بنانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔مذکورہ نقشےگراؤنڈ پلس ون اور گراؤنڈ پلس ٹو کے120 مربع گز تک کے چھوٹے رہائشی پلاٹوں پر منظور کیئے جا رہے ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں