پیر 21فروری2022
کراچی، فریئر روڈ (123karachi.com )
تعمیراتی صنعت سے وابستہ اداروں اور افراد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جلد از جلد 2 ٹیکنیکل ایڈیشنل ڈائریکٹر جرنلزکی پوسٹوں پر اہل افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ تعمیراتی صنعت کی بقاءاور بہتری کے لیئے اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ٹیکنیکل امور کو احسن طریقے سے چلانے کے لیئے اتھارٹی کے افسران کو مزید اختیارات دینا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔ایس بی سی اے کے سینئر افسران مشتاق سومرو، فرحان قیصر ، جمیل میمن، اور دیگر افسران میں سے کسی بھی دو افسران کو ادارے کی ایڈیشنل ڈی جی کی پوسٹیں دی جا سکتی ہیں ۔مذکورہ افسران متعلقہ پیشہ وارانہ تجربے اور قابلیت کے حامل ہیں اس لیئے یہ افسران ادارے کے ٹیکنیکل امور کو بہتر طور پر نمٹا سکتے ہیں ، دوسری جانب ون ونڈو کے امور کی نگرانی سینئر آفیسراسماءغیور بہتر طور پہ کر رہی ہیں ۔
