لیاقت آباد کے بلڈروں کے بینک اکاﺅنٹس کے خلاف چھان بین شروع

لیاقت آباد کے بلڈروں کے بینک اکاﺅنٹس کے خلاف چھان بین شروع

جمعرات 03فروری 2022
کراچی ، فریئر روڈ ( 123karachi.com)
وفاقی اعلیٰ سطحی ادارے نے لیاقت آباد میں جاری تقریباً تین سو سے ذائد غیر قانونی کثیر المنزلہ تعمیرات میں ملوث بلڈروں کے خلاف چھان بین شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ادارے نے غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات میں ملوث کئی درجن بلڈروں کے خلاف تفصیلی رپورٹ مرتب کر لی ہے ۔ لیاقت آباد کے بلڈروں ریحان مقیم ، حمزہ، عبید ، ڈاکٹر یعقوب اور دیگر کئی درجن بلڈروں کے نام مذکورہ فہرست میں شامل بتائے جاتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فہرست میں صرف ان بلڈروں کے نام شامل کیئے گئے ہیں جنھوں نے گذشتہ چند سالوں کے دوران آٹھ سے ذائد غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ادارے کے اہلکاروں نے میڈیا نمائندہ بن کر کئی بلڈروں سے تفصیلی معلومات بھی حاصل کی ہے۔ جبکہ ان بلڈروں اور ان کے قریبی افراد کے بینک اکاﺅنٹس میں کئی ارب روپے کی رقم موجود ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں