ایزی پیسہ اور جاز کیش اکاﺅنٹس میں بھیجی جانے والی رقم موصول نہ ہونے کی شکایات میں اضافہ

ایزی پیسہ اور جاز کیش اکاﺅنٹس میں بھیجی جانے والی رقم موصول نہ ہونے کی شکایات میں اضافہ

بدھ 02فروری 2022
کراچی ، فریئر روڈ
123karachi.com
ایزی پیسہ اور جاز کیش کے خلاف صارفین کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں، جس کا ازالہ بھی بر وقت نہیں کیا جا رہا ۔ ایک صارف نے بتایا کہ انھوں نے میزان بینک کے ذریعے کسی جاز کیش اکاﺅنٹ میں آن لائن رقم ٹرانسفر کی جو کہ کئی دن گزر جانے کے باوجود بھی متعلقہ صارف کے جاز کیش اکاﺅنٹ میںموصول نہ ہوئی ۔ متعدد بار شکایت کرنے کے بعد ایک ہفتہ گزر جانے پرمتعلقہ رقم جاز کیش میں موصول ہوئی ، اسی طرح ایک اور صارف نے بتایا کہ انھوں نے اپنے بینک اکاﺅنٹ سے 25ہزار روپے ایزی پیسہ اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کیئے جو کہ اگلے دن تک بھی ایزی پیسہ اکاﺅنٹ میں موصول نہیں ہوئے۔ صارف نے ایزی پیسہ ہیلپ لائن پر کال کی تو تقریباً نصف گھنٹے تک انتظار کروا کر کال اٹینڈ کی گئی ، کال رسیو کرنے والے نے صارف کو بتایا کہ وہ چند دن اور انتظار کریں ۔ مگر تا حال مذکورہ صارف کی رقم ایزی پیسہ اکاﺅنٹ میں موصول نہیں ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں