ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کی جانب سے مثبت احکامات جاری

ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کی جانب سے مثبت احکامات جاری

ہفتہ 17جولائی2021
کراچی، فریئر روڈ
123karachi.com
ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا نے ایس بی سی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ۔ اس حوالے سے دو لسٹیں تیار کردی گئی ہیں ۔پہلی لسٹ کے مطابق افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تکرریاں کی جائیںگی، جبکہ دوسری فہرست میں غیر قانونی ان عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر انہدامی کاروائیاں کی جائینگی۔ سلیم رضا نے ادارے کے سینئر افسران کو اپنی خصوصی ٹیم میں شامل کر کے ۔ انہیں ادارے کی بہتر کارکردگی بنانے کے لیئے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ جبکہ لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقوں میں جاری پیکیج ایجینٹس کی زیر سرپرستی کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھی مناسب و مطلوبہ کاروائیوں کے لیئے ہدایت جاری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لیاقت آباد کے لوکل پراپرٹی ایجنٹ شکیل مکرانی اور ان جیسے دیگر مقامی پرائیوٹ اشخاص سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات کے پیکیج حاصل کرنے میں ملوث ہیں۔
ڈی جی کے پیکیج ایجنٹس کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دیئے گئے احکامات سے پرائیوٹ ایجنٹس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیئے : 123karachi.comاور Yahoo News ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں