لیاقت آباد 8/434پر غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری

لیاقت آباد 8/434پر غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری

جمعرات 06مئی2021
کراچی، فریئر روڈ (123karachi.com )
لیاقت آباد بلاک 8کے پلاٹ نمبر 8/434 پر بلڈر رشید بندھانی مجوزہ غیر قانونی سات منزلہ عمارت تعمیر کر رہا ہے۔ تا حال بلڈر نے گراﺅنڈ پلس 1مکمل کر لیا ہے جبکہ بقیہ 6فلورز 4ماہ میں مکمل کیئے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کا ٹھیکہ کامران کامل کو دیا گیا ہے ۔ کامران کامل کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ SBCA اور میڈیا اس غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کاروائی ےا خبروں کی اشاعت نہیں کریں گے ۔واضح رہے کہ کامران کامل کے والد کا نام اور ان کے دیگر رشتہ دار کے نام علاقے میں عزت سے لیئے جاتے ہیں ۔ مگر کامران کامل شکیل مکرانی کی روش پر چلتے ہوئے دروغ گوئی کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف ہیں ۔
ڈائریکٹر سینٹرل عبدالرقیب اور دیگر متعلقہ افسران و اداروں نے مالی مفادات کے عوض مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریز کیا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں