SBCAکی سربراہی کاٹھ کی بطخ کے حوالے

SBCAکی سربراہی کاٹھ کی بطخ کے حوالے

123karachi.com
منگل 06اپریل2021
کراچی ، فریئر روڈ
لیاقت آباد بی ون ایریا پلاٹ نمبر 25/8پر بلڈر نے غیر قانونی گراﺅنڈ پلس 3پورشنزپر مبنی عمارت تعمیر کرلی ہے ،جبکہ 2ماہ میں مذکورہ عمارت گراﺅنڈ پلس 6تعمیر ہو جائےگی ۔ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کی دیگر سینکڑوں غیر قانونی عمارتوں کی طرح اس عمارت کی بھی پشت پناہی ضیاءالرحمن عرف ضیاءکالا اور اس کے قریبی رشتہ دار کامران مرزا کر رہے ہیں ۔معطل ایس بی آئی ضیاءکالا اور کاشف جمیل عرف کاشف للو نے لیاقت آباد اور ناظم آباد کی تقریباً 370غیر قانونی عمارتوں کی با حفاظت تعمیر و تکمیل کے ٹھیکے کروڑوں روپے کے عوض حاصل کر رکھے ہیں۔ ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ناجائز عمارتوں کی تعمیرات کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کر رہے ان کا کردار صرف کاٹھ کی بطخ کا سا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں