SBCAسینیٹ الیکشن میں سرخرو،پٹہ سسٹم سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کے زیر نگرانی سینیٹ الیکشن ختم ہونے کے باوجود تاحال فعال

SBCAسینیٹ الیکشن میں سرخرو،پٹہ سسٹم سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کے زیر نگرانی سینیٹ الیکشن ختم ہونے کے باوجود تاحال فعال

پیر 05اپریل2021
کراچی ، فریئر روڈ
سینیٹ الیکشن کے لیئے سرمایا اکھٹا کرنے کی ذمہ داری کا بیشتر حصہ SBCAنے بخوبی نبھا دیا ۔ اس مقصد کے لیئے PPPکی مرکزی قیادت نے سیکرٹری بلدیات نجم شاہ اور سابقہ DGمنظور کاکا، سابقہ DG آغا مقصود عباس اور کینیڈا میں مقیم یونس میمن نامی اشخاص کی سربراہی میں SBCAکے اندر پٹہ سسٹم متعارف کرایا تھا طریقہ واردات یہ بنایا گیا تھا کہ کچھ درجن افسران کو بظاہر معطل قرار دے کر ان کی ذمہ داری متعلقہ ٹاﺅنز کی سطح پر لگائی گئی تھی۔ ٹاﺅنز کے افسران کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ متعلقہ معطل افسران کی ہر بات بلا چوں چراں تسلیم کریں گے۔
لیاقت آباد ٹاﺅن میں معطل SBIضیاءالرحمن اور کاشف جمیل کی ذمہ داری لگائی گئی تھی کہ وہ بلترتیب لیاقت آباد اور ناظم آباد کے بلڈروں سے ماہانہ کروڑوں روپے جمع کریں گے ضیاءالرحمن عرف ضیاءکالا نے اپنے قریبی عزیز کامران مرزا اور فرحان ڈیوڈ کو لیاقت آباد کے بلڈروں سے کروڑوں روپے وصول کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ مذکورہ افراد نے لیاقت آباد میں 370سے زائد غیر قانونی 7منزلہ زیر تعمیر عمارتوں کا پیکج حاصل کر کے کروڑوں روپے جمع کیئے جو کہ سینیٹ الیکشن میں استعمال کیئے گئے۔
پلاٹ نمبر 36/9بی ایریا ، 22/49بی ایریا،34/7بی ایریا،11/7بی ایریا،11/6بی ایریا، 18/5 بی ایریا اور25/8بی ون ایریا ،27/6بی ون ایریا،16/11بی ون ایریا،18/10بی ون ایریا پر تیزی سے مجوزہ 7منزلہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات ضیاءاور کامران مرزا کے زیر سایہ جاری ہیں ۔مذکورہ عمارتیں عبید قریشی، رئیس راجپوت ،جاوید قریشی اور دیگردرجنوں بلڈروں کی جانب سے تعمیر کی جا رہی ہیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں