123karachi.com
جمعہ12مارچ2021
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد میں پورشن مافیا نے چائناکٹنگ کر کے فلیٹوں اور دوکانوں کی تعمیرات شروع کر رکھی ہے۔ لیاقت آباد بلاک 9میں واقع پلاٹ نمبر 9/3 پر بلڈر منّا قریشی نے 9نمبر کے مین روڈ کے تقریباً 17فٹ کے حصے پر قبضہ کر کے دوکانیں اور پورشنز تعمیر کر دیئے۔ تصویر ِمیں ظاہر ہے کہ بلڈر نے دو دوکانیں مکمل طور پر روڈ پر قبضہ کر کے بنائی ہیں ۔ KMCمحکمہ لینڈ، انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایم سی اور ایس بی سی اے کے افسران و اہلکار نے اپنی جیبیں گرم کر کے لیاقت آباد بیچ ڈالا ہے۔
