123karachi.com
بدھ 10مارچ2021
کراچی ، فریئر روڈ
لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقے قاسم آباد کے پلاٹ نمبر 188،174 ، 120 اور137 پر غیر قانونی 7منزلہ فلیٹ اور مارکیٹیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ پلاٹ نمبر 137پر گزشتہ دنوں ساتویں چھت ڈال دی گئی ہے، جبکہ اسی بلڈنگ کے نیچے بلڈر نے 3غیر قانونی دوکانیں بھی تعمیر کر لی ہیں۔ مذکورہ بلڈنگ لیاقت آباد کی ذیلی مرکزی سڑک F16وڈیوز کے قریب واقع ہے۔ جبکہ اسی علاقے میں بلاک 5 کے پلاٹ نمبر 907پر بھی بلڈر نے گراﺅنڈ پلس 4تعمیر کر لیئے ہیں ،عنقریب بلڈر مزید 2 فلور بھی تعمیر کر لے گا۔
