لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار! ڈی جی اور ڈائریکٹر کے پاس شرمندگی کے علاوہ کوئی جواب نہیں

لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار! ڈی جی اور ڈائریکٹر کے پاس شرمندگی کے علاوہ کوئی جواب نہیں

123karachi.com
بدھ 10مارچ2021
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد ٹاﺅن میں ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو نے بلڈر مافیا سے پارٹنر شپ قائم کرلی۔اسٹیٹ ایجنٹ نما بلڈروں کا کہنا ہے کہ انکی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCAاب کوئی انہدامی کاروائی نہیں کرے گی ،کیونکہ انھوں نے ڈی جی SBCA شمس الدین سومرو کو انکا حصہ پہنچا کر ان سے شراکت داری قائم کرلی ہے۔
خصوصاً شریف آباد کے پلاٹ نمبر R-747 ،R-670 اور لیاقت آباد بلاک 9 کے پلاٹ نمبر 3، قاسم آباد پلاٹ نمبر 188،پلاٹ نمبر805بلاک 5 پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کا کہنا ہے، کہ انھوں نے DGاور ڈائریکٹر لیاقت آبادعبدالرحمن بھٹی سے معاملات طے کر لیئے ہیں۔ اور اب انکی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCAکوئی کاروائی نہیں کرے گی۔
اسی طرح بی ایریا لیاقت آباد میں بھی پلاٹ نمبر 11/6اور 36/9پر غیر قانونی فلیٹوں اور دوکانوں کی تعمیرات جاری ہے۔علاوہ ازیں لیاقت آباد بلاک 7میں جوڑی کے دو پلاٹوں 188,189میں بھی گراﺅنڈ پلس 5 پر مشتمل غیر قانونی عمارت تعمیر کر دی گئی ہے، مذکورہ جوڑی کے پلاٹوں پر فلیٹوں کی تعمیر کی گئی ہے۔
راقم نے ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو موبائل نمبر :03337345966 اور ڈائریکٹر لیاقت آباد عبدالرحمن بھٹی موبائل نمبر :03323226874
سے اس حوالے سے انکا موقف جاننے کے لیئے رابطہ کیا تو ان کے پاس شرمندگی کے علاوہ کوئی جواب نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں