ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست اور معاون کا کردار ادا کرنے میں حسب دستور مصروف

ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست اور معاون کا کردار ادا کرنے میں حسب دستور مصروف

123karachi.com
05مارچ2021
دورنیہ مطالعہ:01منٹ
کراچی، فریئر روڈ(سن رائز رپورٹ)
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو اور ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاﺅن عبدالرحمن بھٹی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حقیقی کاروائی کرنے کی بجائے غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست اور شراکت دار بنے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اور ڈائریکٹر لیاقت آباد کئی غیر قانونی تعمیراتی منصوبوں میں معاون ہیں، جبکہ لیاقت آبا د ٹاﺅن کے بیشتر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کر کے ان میں بھی وہ عملاً شراکت دار ہیں۔ خصوصاً شریف آباد کے پلاٹ نمبر R-747اور R-670 کے خلاف کوئی انسدادی کاروائی نہ کر کے مذکورہ افسران نے عملاً ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست ہیں۔ اور جن غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کی بھی جاتی ہے، تو وہاں ڈیمولیشن ٹیم دیواروں یا چھتوں پر چند سوراخ کر کے واپس آجاتی ہے جس کے چند دن بعد ہی بلڈر مذکورہ سوراخ بھر کر اپنی غیر قانونی تعمیرات مکمل کر لیتا ہے۔ یاد رہے کہ لیاقت آباد بلاک 9پلاٹ نمبر 3 پر بھی 7منزلہ غیر قانونی تعمیرات اور متعدد دوکانیں تعمیر کر لی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں