ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست اور معاون کا کردار ادا کرنے میں حسب دستور مصروف

ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ’ نظام سقہ، ثابت

123karachi.com
یکم مارچ2021
کراچی، فریئر روڈ(سن رائز رپورٹ)
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تاریخ کے سب سے کمزور ’ نظام سقہ ، ٹائپ آفیسر ثابت ہو رہے ہیں۔ DGکے رٹ واختیارات صفر ہیں اور DG صرف کٹھ پتلی ڈی جی کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
لیاقت آباد ٹاﺅن ، نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن، جمشید ٹاﺅن اور صدر ٹاﺅن پٹے پر بلڈرز اور دیگر مافیا کے حوالےہیں۔ لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں پلاٹ نمبر R-747اورR-670پر غیر قانونی پورشنز اور مارکیٹیں تعمیر کر دی گئی ہیں۔ جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ میڈیا پر ان پلاٹوں کی خبریں چلنے کے باوجود ڈی جی شمس الدین سومر و ان پلاٹوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ جبکہ لیاقت آباد میں 6/571اور 6/545پر بھی غیر قانونی7منزلہ پورشنز کی تعمیرات جاری ہیں۔علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن کے علاقے پاپوش نگر بلاک 5 کے پلاٹ نمبر ز’5C 163، 5C 3/7اور 5A 10/52‘ پر غیر قانونی کثیر المنزلہ پورشنز اور دوکانوں کی تعمیرات جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن کی ڈائریکٹر جمیلہ جبین اور لیاقت آباد ٹاﺅن کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بھٹی ماہانہ کروڑوں روپے بلڈر مافیا سے وصول کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ’ نظام سقہ،   ثابت
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ’ نظام سقہ، ثابت
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ’ نظام سقہ،   ثابت
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو ’ نظام سقہ، ثابت

اپنا تبصرہ بھیجیں