لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 10/683،9/3 پر غیر قانونی فلیٹوں اور دوکانوں کی تعمیرات تکمیل کے قریب

لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 10/683،9/3 پر غیر قانونی فلیٹوں اور دوکانوں کی تعمیرات تکمیل کے قریب

جمعہ19فروری2021
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
123karachi.com
کراچی، فریئر روڈ:
SBCAلیاقت آباد کے ڈائریکٹر عبدالرحمن بھٹی نے مبینہ طور پر لاکھوں کا پیکیج لے کر بلڈر یعقوب انصاری کو پلاٹ نمبر 10/863پر غیر قانونی گراﺅنڈ پلس 6اور متعدد دوکانیں تعمیر کرنے کی اجازت دے دی۔ جس پر بلڈر نے 7منزلہ عمارت اور دوکانیں تقریباً مکمل کر لی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ غیر قانونی عمارت کو آشکار داور نے DGکی پوسٹ پر رہتے ہوئے بذات خود چھاپہ مار کر منہدم کروایا تھا۔ علاوہ ازیں منّا قریشی نامی بلڈر نے لیاقت آباد 9نمبر پر پلاٹ 9/3پر غیر قانونی6منزلہ عمارت اور کئی دوکانیں تعمیر کر لی ہیں ۔جس کا پیکج علاقے میں گپ باز کے نام سے مشہور پرائیوٹ فرد کے ذریعے ایس بی سی اے لیاقت آباد ٹاﺅن کے افسران کو دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں