123karachi.com
دورانیہ مطالعہ : 02منٹ
جمعہ 12فروری2021
کراچی،فریئر روڈ
ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومروکا کردار محض کٹھ پتلی اور علامتی بن کر رہ گیا ہے۔لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقوں شریف آباد اوربی ایریا میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے سامنے ڈی جی بھی بے بس ہو گئے، کاروائی کرنے سے قاصر۔عرفان چڈی کی جانب سے پلاٹ نمبروں R-747اورR-670پر بنائی گئی غیر قانونی فلیٹوں و دوکانوں پر مشتمل غیر قانونی عمارتوں کے خلاف DGکسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں. واضح رہے کہ R-670شریف آباد میں عرفان چڈی کے ساتھ اصغر قریشی عرف بھائی میاں بھی شراکت دار ہیں۔ جبکہ بی ایریا میں عبید قریشی نامی بروکر نے 11/6بی ایریا اور 36/9بی ایریا پر فلیٹوں اور دوکانوںپر مشتمل غیر قانونی عمارتیں تعمیر کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ تعمیرات کی سرپرستی ،کینیڈا سے یونس میمن نامی شخص اور کراچی سے سابقہ ڈی جی آغا مقصود عبّاس کے سسٹم کے تحت کروائی جا رہی ہیں۔جبکہ ایس بی سی اے میں معطل افسران BIضیاءکالا، BIاورنگزیب علی خان اور ADاویس اور پرائیوٹ اشخاص کاشف للّو اور ان کے سرپرست کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سابقہ ڈی جی آغا مقصود عباس اور کینیڈا میں مقیم یونس میمن کو ایس بی سی اے کے تمام معاملات کا حقیقی ذمہ دار بنایا ہوا ہے۔
