لیاقت آ باد کا ہر گلی کوچہ شادی ہال بن گیا، انتظامیہ اور پولیس نذرانے لے کر خاموش

لیاقت آ باد کا ہر گلی کوچہ شادی ہال بن گیا، انتظامیہ اور پولیس نذرانے لے کر خاموش

123karachi.com
جمعرات11فروری2021
دورانیہ مطالعہ:01 منٹ
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد B1ایریا میں ظہور اسکول کے برابر ، خالی جگہ میں شادی ہال بنا دیا گیا ہے جہاں شامیانے لگا کر آئے روز غیر قانونی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ مذکورہ تقریبات میں تقریباً رات بھر انتہائی بلند آواز میں گانے بجانے اور رقص وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے،جس سے قریبی رہائش پزیر افراد رات بھر پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وسطیٰ ایم بی دھاریجو اور ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ غیر قانونی حرکتوں کا سدباب کریں۔ واضح رہے کہ لیاقت آباد کے ہر گلی محلّے میں تقریباًیہی حال ہے،اور انتظامی اہلکارنذرانےنے وصول کر کے خاموش بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں