لیاقت آباد بی ایریا میں تقریباً 37غیر قانونی تعمیرات جاری

لیاقت آباد بی ایریا میں37غیر قانونی تعمیرات جاری

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
جمعہ 08جنوری 2021
کراچی،فریئر روڈ
لیاقت آباد بی ایریا میں تقریباً 37غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بلڈرز نے علاقے میں 7منزلہ غیر قانونی ناقص عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔36/9 بی ایریا پر چھ غیر قانونی دوکانیں اور 3منزلہ اضافی فلورز ڈال دیے گئے ہیں۔جبکہ بلڈر مذکورہ عمارت پر 7منزلہ عمارت دو ماہ میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ڈائریکٹر لیاقت آباد عبدالرحمن بھٹی نے بھی بی ایریا لیاقت آباد میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے چشم پوشی کی ہوئی ہے، جبکہ اسکا ما تحت عملہ بلڈرز سے معاملات طے کر کے علاقے کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ بلڈر عبید نے بھی 11/6پر غیر قانونی3دوکانیں اور دو اضافی فلور تعمیر کر لئے ہیں۔ مذکورہ غیر قانونی تعمیرات پر بھی SBCAنے تا حال کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں