شریف آباد غیر قانونی تعمیرات کا نیا مرکز بن گیا،ڈائریکتر لیاقت آباد بھٹی بھی سابقہ ڈائریکٹرز کی روش پر گامزن

شریف آباد غیر قانونی تعمیرات کا نیا مرکز بن گیا،ڈائریکتر لیاقت آباد بھٹی بھی سابقہ ڈائریکٹرز کی روش پر گامزن

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:01منٹ
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں درجنوں غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات جاری ہیں۔لیاقت آباد کے بلڈرزلیاقت آبادکو تباہ کرنے کے بعد اپنا رخ شریف آباد کی جانب کر لیا ہے۔بلڈر (ع چ)کے پلاٹ نمبرR-670پرپانچ دوکانیں اور تین منزلہ غیر قانونی فلورز تعمیر کر لیئے ہیں۔
جبکہ پلاٹ نمبرز:R-747 ،R-836،R-884،R-850،پر بھی غیر قانونی اضافی فلور اور پورشن تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔‎ڈی جی ایس بی سی ایے شمس الدین سومرو نے
123karachi.com کو آگاہ کیا ہے کہ انھوں نے مذکورہ پلاٹوں پر انہدامی کاروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں