لیاقت آباد میں جوڑی کےپلاٹوں7/188اور7/189 پر بنا منظوری مجوزہ 7 منزلہ عمارت کی تعمیر ات جاری

لیاقت آباد میں جوڑی کےپلاٹوں7/188اور7/189 پر بنا منظوری مجوزہ 7 منزلہ عمارت کی تعمیر ات جاری

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ: 03منٹ
ہفتہ 02جنوری2021
کراچی ،فریئر روڈ
لیاقت آباد ٹاﺅن کے انفرا اسٹرکچر کومکمل طور پر تباہ کرنے کے باوجود بھی SBCAلیاقت آباد کے افسران کی تسلی نہیں ہوئی اور انہوں نے مزید سینکڑوں G+7غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کی بھرمار کردی۔لیاقت آباد میں اس وقت کم و بیش200سے زائد غیر قانونی فلیٹوں پر مشتمل 7منزلہ عمارتیں زیر تعمیر ہیں .جبکہ700سے زائد ایسی عمارتیں گذشتہ پانچ سالوں میں تعمیر ہو چکی ہیں، مذکورہ تمام عمارتیں لیاقت آباد بلاک 1تا 10میں تعمیر کر دی گئی ہیں۔
کسی بھی درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے سے مذکورہ عمارتوں کے ڈھے جانے کا قوی خدشہ ہے۔لیاقت آباد کی ہر گلی میں کم ازکم نصف درجن7منزلہ ایسی غیر قانونی عمارتیں بنا دی گئی ہیں جبکہ اسٹیٹ ایجنٹ نما بلڈر ز نے ان تعمیرات میں انتہائی ناقص تعمیراتی سامان بھی استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ مضبوط اینٹ جو کہ 32روپے کی آتی ہے ، کے بجائے 18روپے والی اینٹیں استعمال کر کے مذکورہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔جو کہ کسی بھی لحاظ نے پائیدار تعمیرات نہیں۔
اسی طرح لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 7/188اور7/189کے جوڑی کے دو پلاٹوں کو بنا کسی قسم کی منظوری کے اکھٹا کر کے اس پر غیر قانونی مجوزہ 7منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔بلڈر نے 2جنوری کو اس پلاٹ پرG+2کی حد تک تعمیر مکمل کر لی ہے اوراسی دن دوسری چھت ڈال دی ہے۔(تصویر منسلک ہے)
مذکورہ تعمیرات میں ADنواب مگنیجو اور BIراجھن چانڈیو ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں