11/6بی ایریا لیاقت آباد پر غیر قانونی دوکانیں اور عمارت چائینا کٹنگ کر کے تعمیر۔

11/6بی ایریا لیاقت آباد پر غیر قانونی دوکانیں اور عمارت چائنا کٹنگ کر کے تعمیر

123karachi.com
پیر21دسمبر 2020
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد بی اور بی ون ایریا بلڈر مافیا کی جنت بن گیا۔بی ون ایریا لیاقت آباد کا سب سے مہنگا اور پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر لیاقت آباد صفدر مگسی اور انکی ٹیم نے بی ایریا کے بلڈروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔بلڈر عبید نے پلاٹ نمبر 11/6پر تین عدد غیر قانونی دوکانیں تعمیر کرلی ہیں۔ جبکہ اسی پلاٹ پر مجوزہ طور پر 7منزلہ غیر قانونی فلیٹوں پر مشتمل عمارت بھی تیزی سے تعمیر کی جا رہی ہے۔مذکورہ تینوں دوکانیں 8فٹ سڑک پر قبضہ کر کے بنائی جا رہی ہیں۔پلاٹ کا رقبہ قانونی طور پر 80گز ہے،مگر بلڈر نے سڑک کے 40گز حصے پر قبضہ کر کے سرکاری 40گز زمین بھی پلاٹ میں شامل کرلی ہے۔محکمہ لینڈ کے ایم سی اور ایس بی سی اے کے اہلکاروں نے خصوصی مفادات کے لیئے بلڈر کو غیر قانونی چائنا کٹنگ کر کے اس پر غیر قانونی دوکانیں اور 7منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ 123karachi.comکی نشاندہی کے بعد SBCAنے نمائشی و جعلی انہدامی کاروائی بھی اسی پلاٹ پر کی تھی، مگر انہدامی کاروائی کے بعد بلڈر نے چند دن بعد ہی دوکانوں کی تعمیرات مکمل کرلی.جبکہ دوسرے غیر قانونی فلور کی تعمیرات جاری ہےاور 7منزلہ مجوزہ عمارت چند ماہ میں مکمل کرلی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں