لیاقت آباد ڈاکخانہ کی مرکزی سڑک ون وے کی خلاف ورزیوں کی مثال بنی ہوئی ہے،ٹریفک حکام فرائض سے غافل

لیاقت آباد ڈاکخانہ کی مرکزی سڑک ون وے کی خلاف ورزیوں کی مثال بنی ہوئی ہے،ٹریفک حکام فرائض سے غافل

123karachi.com
جمعرات 17دسمبر2020
کراچی، فریئر روڈ۔
لیاقت آباد میں ٹریفک حکام کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کے باعث ڈاکخانہ لیاقت آباد کے روڈ پر ون وے کی سنگین خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں۔ ڈاکخانہ کے سامنے نرالہ سوئٹس اور لیاقت آباد کے مشہور گول گپے والی دوکانوں کے سامنے موجود مرکزی سڑک پر ون وے سڑک پر رونگ سائیڈ سے بھی گاڑیاں چلنا معمول بنا ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے سے مسلسل چشم پوشی کر رکھی ہے۔مذکورہ سڑک پر ون وے کی خلاف ورزیاں ہونے کے باعث متعلقہ سڑک پر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔123karachi.com کی جانب سے اس بارے میں ٹریفک کے متعلقہ کنٹرول روم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ سڑک تین ہٹی سے لیاقت آباد ڈاکخانہ کی جانب گاڑیوں کی گذر گاہ ہے اور ٹریفک قوانین کی رو سے صرف یک طرفہ ٹریفک ہی مذکورہ سڑک سے گذر سکتا ہے مگر مذکورہ سڑک پر ڈاکخانہ کی جانب سے مخالف سمت سے بھی غیر قانونی طور پر گاڑیاں آتی ہیں، اکثر تو بڑی گاڑیاں بھی اس سڑک پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ تقریبانصف سڑک تجاوزات مافیا کے قبضے میں ہے، جبکہ بقیہ سڑک پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں فراٹے بھرتی نظر آتی ہیں۔سڑک کا جزوی حصہ قانونی طور پر چلنے والی گاڑیوں کے نصیب میں آتا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں