KWSBشہر کے نکمے ترین محکمے کے ٹائٹل کا اصل حقدار قرار

123karachi.com
کراچی،فریئر روڈ۔
واٹر بورڈ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور نا اہلی کے سبب کراچی میں سینکڑوں گٹر بنا کورکے کھلے پڑے ہیں جس کے باعث شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں، کئی شہری ان گٹروں میں گر کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ مگر بے شرم KWSBافسران ابھی تک چلّو بھر پانی بھی تلاش نہیں کر سکے جہاں وہ اپنی بے غیرتی کا جشن منا سکیں۔
MDاسد خان کی لا پرواہی کے سبب گارڈن زو کے سامنے اور اطراف میں درجنوں گٹر بنا کور کے کئی ماہ سے شہریوں کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں۔ جبکہ تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر بھی تقریبا درجن سے زائد گٹر ڈھکن کے بنا شہریوں کو ٹریپ کرنے میں مصروف ہیں۔‎KWSBشہر کے نکمے ترین محکمے کے ٹائٹل کا اصل حقدار قرار .

اپنا تبصرہ بھیجیں