موبائل کمپنیوں کی جانب سے غیر ضروری میسجز اور کالز کر کے صارفین کو پریشان کرنے کا سلسلہ جاری.

123karachi.com
کراچی، فریئر روڈ
موبائل فون کمپنیوں نے غیر ضروری موبائل کالز اور میسجز کے ذریعے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے۔موبائل صارفین کے مطابق ٹیلی نور، ایزی پیسہ، جاز، زونگ، یوفون،کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیئے صارفین کو یومیہ بنیادوں پر درجنوں میسجزاور وائس کالز کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ تقریباً ہر صارف کو یومیہ درجنوں میسجز اور کالز مارکیٹنگ اور دیگر مصنوعات کی سیلز کے لیئے کی جاتی ہیں۔ صارفین کی جانب سے منع کرنے کے باوجود بھی کمپنی کے نمائندے مارکیٹنگ اور سیلز کے لیئے بار بار کالز کر کے تنگ کرتے ہیں۔خصوصاً ٹیلی نور ایزی پیسہ کے نمائندے بار بار خواتین کو مارکیٹنگ کے بہانے کال کرتے ہیں۔ کئی خواتین نے بتایا کہ انھوں نے ٹیلی نورایزی پیسہ کے نمائندے کو ڈانٹ ڈپٹ کر کے منع بھی کیا مگر اسکے باوجود بھی کالز کا سلسلہ جاری رہا۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں