لیاقت آباد بی ایریا و ملحقہ علاقے سالوں سے گٹر کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،SEضلع وسطی و متعلقہ افسران سیوریج کے مسائل حل کرنے میں ناکام

123karachi.com
منگل24نومبر 2020
لیاقت آباد بی ایریا کی بیشتر گلیاں گٹر کے پانی میں عرصہ دراز سے ڈوبی ہوئی ہیں.علاقہ عوام کے مطابق کئی سالوں سے گٹر کا پانی انکے گھروں اور گلیوں میں آچکا ہے.کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کےضلعی افسران کی نا اہلی اور مجرمانہ غفلت کے باعث یوں تو پورا لیاقت آباد گٹر کے پانی سے متاثر ہے،مگربی ایریا لیاقت آ باد، بلاک 7، بلاک8 تا10 خاص طور پرگٹروں کے پانی سے بھرے پڑے ہیں.علاقے کے مکانات کی بنیادوں میں سالوں سے گٹر کا پانی موجود ہونے کے باعث مکانات مخدوش ہو کر گرتے جا رہے ہیں، بیشتر گھروں کی دیواریں گٹر کے پانی کی وجہ سے مخدوش ہوکر گرتی جا رہی ہیں .لیاقت آباد کے بیشتر گھروں کی بنیادیں گٹر کے پانی کی موجودگی کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہیں. جبکہ بیشتر گھروں میں ہر دوسرے دن گٹر کا پانی داخل ہو جاتا ہے جسکے لئیے شہری واٹر بورڈ کے ملازم، جمعدار کو ہزاروں روپے دیکر اپنے گھروں کے آگے بھرے ہوئے گٹر کھلواتے ہیں . زرائع کے مطابق زیادہ تر گٹروں کو چوک کرنے میں خود جمعدار ملوث ہیں، جو کہ مالی مفاد اورسیاسی مفادات کی تکمیل کیلئیے بھی گٹروں کو خود سے بند کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں