7 25 plot dated 17 -11-2020

لیاقت آباد 7 نمبر میں درجنوں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات جاری،100افراد کی گنجائش والی گلی میں 2000 افراد رہائش پزیر، بنیادی زندگی کا نظام تباہ، ڈائریکٹر JJکی لاٹری نکل آئی

لیاقت آباد 7 نمبر میں درجنوں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات جاری،100افراد کی گنجائش والی گلی میں 2000 افراد رہائش پزیر، بنیادی زندگی کا نظام تباہ، ڈائریکٹر JJکی لاٹری نکل آئی
رپورٹ:123karachi.com
پیر16نومبر2020
لیاقت آباد بلاک 7 میں پلاٹ نمبر 25پر مجوزہ 7 منزلہ غیر قانونی عمارت بنا کسی قسم کے نقشے کی منظوری کے تعمیر کی جارہی ہے۔ زرائع کے مطابق مذکورہ غیر قانونی عمارت علاقے میں قائم ایک تھلّے والا بنا رہا ہے،عمارت کی تعمیرات کے لیئے تقریباً 15لاکھ روپے کا پیکیج SBCAاور نجی بیٹرز نے وصول کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر لیاقت آباد جمیلہ جبیں کی سر پرستی میں لیاقت آباد میں سینکڑوں غیر قانونی 7منزلہ عمارتیں بنائی جا رہی ہیں، جسکے باعث لیاقت آباد میں بنیادی ضروریات زندگی کا نظام بری طرح تلپٹ ہو گیا ہے۔ جس گلی میں صرف 100افراد رہائش پزیر ہوا کرتے تھے وہاں پر گلی میں درجنوں 7 منزلہ غیر قانونی عمارتیں بننے کی وجہ سے تقریباً 2000سے زائد افراد ایک گلی میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث گلی کی بنیادی رہائشی ضروریات بری طرح تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں