واٹر بورڈ نے لیاقت آباد ڈاکخانے کا ایک کلو میٹر مرکزی روڈ سات ماہ سے کھود کر چھوڑ دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود ہوگئی

واٹر بورڈ نے لیاقت آباد ڈاکخانے کا ایک کلو میٹر مرکزی روڈ سات ماہ سے کھود کر چھوڑ دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت مسدود ہوگئی
14نومبر2020
کراچی ،فریئر روڈ
لیاقت آباد ڈاکخانہ کے مین روڈ کو واٹر بورڈ نے ساتھ ماہ سے پائپ لائن ڈالنے کے بعد ٹوٹا ہوا ہی چھوڑ دیا ہے۔ مذکورہ روڈ تین ہٹی سے ڈاکخانہ کی جانب واقع ہے۔ تقریباً ایک اسٹاپ تک کے فاصلے کی سڑک کو KWSB نے کھود کر تباہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کسی بھی محکمے کی جانب سے اگر سرکاری روڈ کھود کر کام کیا جائے تو اسی محکمے کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کھودی ہوئی سڑک کو دوبارہ تعمیر کر کے صحیح حالت میں لائے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں