کراچی کی غیر مقامی انتظامیہ ناکام،ہر سگنل پر گداگروں کا راج

کراچی کی غیر مقامی انتظامیہ ناکام،ہر سگنل پر گداگروں کا راج
کراچی،فریئر روڈ
رپورٹ:123karachi.com
جمعرات12نومبر2020
12:23pm
کراچی ضلع جنوبی کی انتظامیہ کی نا اہلی کے سبب گداگر مافیانے کمسن بچے اور بچیوں کو گداگری کے لیئے استعمال کرنا جاری رکھا ہوا ہے،123karachi.comکے سروے کے مطابق گارڈن کے علاقے Lovelaneکے سگنل پر3سے 7سال کے بچے بچیوں کو گداگر مافیانے ٹریفک سے بھیک مانگنے پر لگا رکھا ہے۔اسی طرح صدر موبائل مارکیٹ سگنل پر بھی درجنوں کمسن اور جوان لڑکیوں نے بھی بھیک مانگنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ گداگر مافیانے ہر سگنل پر بھیک مانگنے کا ٹھیکہ ہزاروں روپے ماہانہ کے عوض لے رکھا ہے،مذکورہ رقم ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور علاقائی پولیس کی جیبوں میں جاتی ہے۔

کراچی کی غیر مقامی انتظامیہ ناکام،ہر سگنل پر گداگروں کا راج
کراچی کی غیر مقامی انتظامیہ ناکام،ہر سگنل پر گداگروں کا راج

اپنا تبصرہ بھیجیں