ڈائریکٹر جمیلہ جبیں نے ڈی جی آشکار داور کے احکامات کو سینڈل کی نوک پررکھ دیا آشکار داور کے ریٹائر ہوتے ہی انکی سرکاری طاقت کی دھجیاں اڑ گئیں

ڈائریکٹر جمیلہ جبیں نے ڈی جی آشکار داور کے احکامات کو سینڈل کی نوک پررکھ دیا ،آشکار داور کے ریٹائر ہوتے ہی انکی سرکاری طاقت کی دھجیاں اڑ گئیں

ڈائریکٹر جمیلہ جبیں نے ڈی جی آشکار داور کے احکامات کو سینڈل کی نوک پررکھ دیا
آشکار داور کے ریٹائر ہوتے ہی انکی سرکاری طاقت کی دھجیاں اڑ گئیں
پیر 09نومبر2020
لیاقت آباد میں ڈی جی آشکار داور کے ہاتھوں منہدم کروائی گئی غیر قانونی چارمنزلہ عمارت پر بلڈر نے دوبارہ تعمیرات شروع کر کے پانچواں فلور بھی تعمیر کر لیا واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل ڈی جی آشکار داور نے بذات خود دورہ کر کے 10/683پر بنی ہوئی 4منزلہ عمارت اپنی نگرانی میں منہدم کروائی تھی مذکورہ عمارت کو اوپر سے نیچے تک سارے زینے توڑ کر منہدم کیا گیا تھا۔مگر بلڈر یعقوب انصاری اور ان کے بیٹے فہد انصاری نے معاملات طے کر کے نہ صرف منہدم ہوئے چاروں فلور دوبارہ تعمیر کیئے بلکہ اسکے اوپر پانچواں فلور بھی تعمیر کر لیا۔اسی مقصد کے لیئے ڈائریکٹر لیاقت آباد جمیلہ جبیں اور انکے فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کو بھاری رقوم ادا کردی گئی ہیں۔
ڈی جی آشکار داور بھی 7نومبر2020کو ریٹائر ہو کر نئی منزلوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں