لیاقت آباد ٹاﺅن ''اویس، اورنگزیب سسٹم''کے حوالے کر دیا گیا کروڑوں مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کی لوٹ سیل جاری

لیاقت آباد ٹاﺅن ”اویس، اورنگزیب سسٹم”کے حوالے کر دیا گیا’ کروڑوں مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کی لوٹ سیل جاری

لیاقت آباد ٹاﺅن ”اویس، اورنگزیب سسٹم”کے حوالے کر دیا گیا
کروڑوں مالیت کی غیر قانونی تعمیرات کی لوٹ سیل جاری

کراچی ،فریئرروڈ(سن رائزرپورٹ)
جمعرات 05نومبر2020
SBCAلیاقت آباد ٹاﺅن کے پوش علاقوں ناظم آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں “اویس سسٹم©”دوبارہ چل پڑا ہے۔ ایک جانب تو ناظم آباد کے بلاک 1تا 4کے پوش علاقوں کا ٹھیکہ “اویس”کے ذریعے DDکیشن چند، ADقمر امتیاز قائم خانی اور BIاورنگزیب چلا رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس کی اگرچہ لیاقت آباد میں پوسٹنگ نہیں ہے مگرپھر بھی ناظم آباد کی تمام غیر قانونی بلڈنگوں کے ٹھیکوں کی منظوری “اویس سسٹم”کے ذریعے دی جارہی ہے۔BIاورنگزیب کی خصوصی مہارت اور اونچی بولیاں لگانے کے سبب انہیں لیاقت آباد 5تا 10نمبر بی ایریا وغیرہ کے علاوہ ناظم آباد کا پوش بلاک 2بھی دیدیا گیا ہے۔ناظم آباد کے بلڈر کاشف نے گذشتہ دنوں پلاٹ نمبر 4/4بلاک 2Dپر تیسرا غیر قانونی فلور تقریباً 28لاکھ روپے میں علاقہ BI کے ذریعے دیا ہے۔ مذکورہ رقم میں سے ایک بڑا حصہ ڈائریکٹر لیاقت آباد جمیلہ جبیں تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح پلاٹ نمبر 6/8بلاک 2Fپر بھی G+4غیر قانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس کا پیکیج بھی ڈایئریکٹر آفس سے فائنل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ADاویس اور BIاورنگزیب لیاقت آباد کے بیشتر پیکیج ڈیل فائنل کر رہے ہیں اور انہیں ڈائریکٹر جمیلہ جبیں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ DGآشکار داور بھی انکے خلاف کچھ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں۔‎
جبکہ لیاقت آباد ٹاﺅن کی حدود میں آنے والے ناظم آباد 1تا 4 نمبر ۔لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقوں ناظم آباد 1تا 4 نمبر اور لیاقت آباد 1تا 10نمبر بی ایریا، سی ایریا، شریف آباد، بانٹوانگر،اور دیگر منسلکہ علاقوں میں اس وقت کم و بیش 700سے زائد غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ تقریباً ہر غیر قانونی تعمیرات سے SBCAافسران فی غیر قانونی عمارت 17سے27لاکھ روپے رشوت وصول کررہے ہیں۔جبکہ SBCAکے حکام عام شہریوں کو بیوقوف بنانے کے لیے نور ا کشتی میں مصروف نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ صرف لیاقت آباد بی ایریا کے ہی 24 سے زائد رہائشی پلاٹس پر 7منزلہ غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جن میں پلاٹ نمبرز: 28/8بی ایریا،2/5 بی ایریا،8/5بی ایریا،31/4بی ایریا ،52/2بی ایریا، 33/6بی ایریا،71/16بی ایریا،7/7بی ایریا،11/6بی ایریا، 32/6بی ایریا، 39/6 بی ایریا،24/9بی ایریا،60/23بی ایریا،2/35بی ایریا،66/24 بی ایریا،21/15 بی ایریا، 23/15بی ایریا، 14/12 بی ایریا، 3/18بی ایریا،27/10بی ون ایریا، 24/12 بی ون ایریا، 31/13 بی ون ایریا، 6/15بی ون ایریا، 8/15 بی ون ایریا ، 15/22 بی ون ایریا شامل ہیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں