UBLڈیجیٹل آن لائن اکاﺅنٹ اسکیم نا کام ،مہینوں گزر جانے کے با وجود اپلائی کرنے والے شہریوں کے اکاﺅنٹ نہیں کھولے جا رہے

جمعہ 14جنوری2022
کراچی ،فریئر روڈ
123karachi.com
UBL بینک کی جانب سے گھر بیٹھے آن لائن اکاﺅنٹ کھولنے کی اسکیم ناقص نکلی، کئی مہینوں سے اکاﺅنٹ کھولنے کے لیئے اپلائی کیئے جانے کے با وجود اکاﺅنٹ نہیں کھولے جا رہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ انھوں نے 18دسمبر کو UBLآن لائن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کے لیئے آن لائن اپلائی کیا تھا ، بینک کی تمام مطلوبہ مانگی گئی دستاویزات اور تفصیلات بھی بینک کو محیہ کر دی تھی۔مگر تا حال بینک کی جانب سے اکاﺅنٹ نہیں کھولا گیا۔ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ متعلقہ برانچ 1234 کراچی آپ سے جلد ہی رابطہ کرے گی۔ مگر کئی ہفتے گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ برانچ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔صارف کی جانب سے بینک کے PTCLنمبروں پر بھی کالیں کی گئیں مگر بینک کی برانچ 1234کی جانب سے فون کال اٹنڈ کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی گئی۔ UBLڈیجیٹل بینکنگ کے افسران سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا گیا تو وہ بھی ٹال مٹول سے ہی کام لیتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں