سوئی سدرن گیس کمپنی کی دورانِ کویڈ، سماجی خدمات کا اعتراف

سوئی سدرن گیس کمپنی کی دورانِ کویڈ، سماجی خدمات کا اعتراف

123karachi.com
کراچی ، فریئر روڈ
17نومبر 2021
سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کی خدمت کرنے میں یقین رکھتی ہے، تاکہ وہ سماج کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس ضمن میں ادارا نہ صرف مختلف کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات بشمول صحت، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، سماجی بہبود میں سرمایہ کاری کررہا ہے بلکہ بحران کے وقت مدد کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔
جب دنیا کووڈ-۱۹ وائرس کی وبا سے دوچار ہوئی تو ایس ایس جی سی نے اس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو درکار آلات فراہم کیے تا کہ اس وبا پر قابو پانے کےلیے انکے اقدامات میں کوئی خلل نہ آئے ۔ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ہینڈز) پاکستان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ اِنسانی امور (یو این او سی ایچ اے) نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے تعاون سے کارپوریٹ اور سماجی شعبے کی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کوششیں کو سرہانے کے لیے کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا ایک اور مقصد غیر دستاویزی افراد / پناہ گزینوں میں ویکسین لگوانے کے فوائد سے متعلق آگاہی پیدا کرنا بھی تھا۔ اس تقریب میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ اِنسانی امور کے ہیڈ آفس سے محترمہ چوائس یوفیواومہ یوکورہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سوئی سدرن کی اِس وبا کے دوران خدمات کو سراہاتے ہوئے ایوارڈ پیش کیا جو کہ کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے سربراہ اور سرکاری ترجمان سلمان احمد صدیقی نے ادارے کی جانب سے وصول کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلمان صدیقی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس امر پر فخر ہے کہ اس نے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکا ادارہ سندھ و بلوچستان کی پسماندہ کمیونٹیز کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی دورانِ کویڈ، سماجی خدمات کا اعتراف
سوئی سدرن گیس کمپنی کی دورانِ کویڈ، سماجی خدمات کا اعتراف

اپنا تبصرہ بھیجیں