پیکیج ایجنٹس نے کروڑوں روپے کے عوض لیاقت آباد نیلام کر دیا

پیکیج ایجنٹس نے کروڑوں روپے کے عوض لیاقت آباد نیلام کر دیا

جمعرات 15 جولائی 2021
کراچی ، فریئر روڈ
123karachi.com
حسب معمول لیاقت آباد میں بے شمار غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری و ساری ہیں۔ مذکورہ تعمیرات SBCA سسٹم کی شراکت داری اور چھتری تلے ہو رہی ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے پلاٹوں کی لسٹ حسب ذیل ہے: 7/149،5/706،5/263،5/85،7/231،8/434،8/182 ،8/18 ،9/77 ،10/37 ، 6/90 ،10/32 ، 5/732 ، 6/63 ، 6/443 ، 6/490 ،6/505 ، 6/491 ، 6/478 ، 6/494 ، 5/56 ، 5/32 ، 6/179، 10/662 جبکہ 2اضافی چھٹے غیر قانونی فلورز پلاٹ نمبرز 10/671اور10/672 پر تعمیر کیئے جا رہے ہیں ۔ اسی طرح بی ایریا لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر : 22/49 ، 18/5 ، 7/11 ، 7/34 پر بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہے۔
لیاقت آباد مقامی نجی افراد کا گروپ جو کہ بلڈروں اور SBCA سسٹم کے درمیان پیکیج ڈیل کرواتا ہے نے گذشتہ چند سالوں میں بلڈروں سے کروڑوں روپے حاصل کر لیئے جبکہ پیکیج کرانے والا فرد بلڈر سے فی عمارت تقریباً 9سے 11لاکھ روپے بلڈنگ کی با حفاظت تکمیل کروانے کے عوض حاصل کرتا ہے۔

تفصیلات کے لیئے 123karachi.com اور Yahoo News ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں