لیاقت آباد میں پیکج ایجنٹس انتہائی فعال

لیاقت آباد میں پیکج ایجنٹس انتہائی فعال

بدھ 14جولائی2021
کراچی فریئر روڈ،
123karachi.com
لیاقت آباد میں ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا کام عروج پر پہنچ گیا۔ایس بی سی اے افسران کی زیر سرپرستی پلاٹ نمبر 5/85،9/77،7/231 ، 8/18 ،8/182،8/434 ،7/149 ، 7/192 ،6/90 ،10/37 ، اسی طرح بی ایریا میں 6/11،7/11 ، 7/34 ،اور 2/3بی ون ایریا لیاقت آباد پر غیر قانونی کثیرالالمنزلہ عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور مذکورہ پلاٹوں میں سے اکثر پر گراﺅنڈ پلس 7اور مارکیٹیں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ اسی طرح شریف آباد کے پلاٹ نمبرز R-309 ،R-742 ،R-852 ، R- 545 ،R-548 پر بھی گراﺅنڈ پلس 3اور گراﺅنڈ پلس 4 کی غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی ہے ۔
لیاقت آباد کے مقامی تقریباً 7 افراد مذکورہ غیر قانونی تعمیرات کی با حفاظت تکمیل کے لیئے فی عمارت تقریباً 10سے 11لاکھ روپے کا پیکیج لیتے ہیں۔ مذکورہ افراد میں ( ش م ، ع چ، ف ا ، م ر، م ک) اور دیگر افراد شامل ہیں ۔

تفصیلات کے لیئے Yahoo News اور 123karachi.com ملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں