لیاقت آباد ، قاسم آباد 441اور 6/90 بلاک 6پر درجنوں غیر قانونی دوکانوں کی تعمیرات مکمل

لیاقت آباد ، قاسم آباد 441اور 6/90 بلاک 6پر درجنوں غیر قانونی دوکانوں کی تعمیرات مکمل

بدھ 5مئی2021
کراچی ، فریئر روڈ ( 123karachi.com)
لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد میں پلاٹ نمبر 441 پر غیر قانونی 6عدد دوکانیں تعمیر کر دی گئی ہیں جبکہ بلڈر منّا قریشی مذکورہ پلاٹ پر دوکانوں کے اوپر 7 منزلہ عمارت چند ماہ میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ SBCA افسران اور میڈیا وغیرہ کو خاموش رکھنے کے لیئے شکیل مکرانی کو ذرائع کے مطابق 18لاکھ سے زیادہ کا پیکج دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پلاٹ نمبر 6/90 بلاک 6 پر بلڈر احمد قریشی اور یعقوب انصاری وغیرہ نے مل کر 6غیر قانونی دوکانیں تعمیر کر لی ہیں وہ بھی اس پلاٹ پر 7منزلہ فلیٹوں پر مشتمل عمارت چند ماہ میں تعمیر کر لیں گے۔ SBCAسمیت تقریباً تمام متعلقہ اداروں اور افراد نے مالی مفادات کے عوض خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سن رائز نے SBCAکے ڈائریکٹر سینٹرل عبدالرقیب سے انکا موقف لینے کے لیئے رابطہ کیا تو وہ بھی خاموش رہے۔

مزید تفصیلات کے لیئےسن رائز اور YAHOO NEWS ملاحظہ کیجئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں