ریڑھ کی ہڈی کے مرض کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر اور گھر تک محدود انگریزی روزنامہ اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں کی جانب سے جعلی مقدمہ قائم کرنے کی کوشش

ریڑھ کی ہڈی کے مرض کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر اور گھر تک محدود انگریزی روزنامہ اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں کی جانب سے جعلی مقدمہ قائم کرنے کی کوشش

بدھ 28اپریل 2021
کراچی، فریئر روڈ
بلڈر مافیا اور ان کے سرپرستوں نے یاہو نیوز توصیف حنیف کو شدید بیماری کی حالت میں کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی ۔
ایڈیٹر یاہو نیوز تقریباً3ہفتوں سے ریڑھ کی ہڈی کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث وہیل چیئر تک محدود رہے او ر اس دوران اپنے دفتر تک بھی نہیں جا سکے ہیں۔ مورخہ 9 اپریل سے تا حال وہ اپنے گھر پر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹرز نے انکو اپنے گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کر رکھی ہے، NCCI اسپتال کے کنسلٹنٹ نیورو سرجن ڈاکٹر عالم زیب نے انکے مرض کی تشخیص Spinal Spondylosis mylopathy بتائی ہے جو کہ MRIرپورٹ سے بھی ثابت ہو چکی ہے۔
مزکورہ صورت حال کے باوجود بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں نے ایڈیٹر کے خلاف جعلی مقدمہ کروایا اور اس مقدمے میں الزام لگایا کہ مورخہ 22-4-2021کو ایڈیٹر یاہو نیوز نے اپنے گھر لیاقت آباد سے تقریباً 25کلو میٹر جا کر کسی چوکیدار وغیرہ سے مار پیٹ کا جھگڑا کیا۔ واضح رہے کہ ایڈیٹر تو چند قدم بھی ریڑھ کی ہڈی کے مرض کی وجہ سے چلنے سے قاصر ہیں تو وہ کس طرح 25 کلو میٹر جا کر کسی سے جھگڑا کر سکتے ہیں۔ جبکہ CDRریکارڈ سے بھی ثابت ہو سکتا ہے کہ ایڈیٹر کی لوکیشن گذشتہ 3ہفتوں میں انکے گھر کی حد تک محدود رہی ہے اور وہ تا حال اپنے دفتر تک میں قدم نہیں رکھ سکے جو شخص اپنے دفتر نہیں جا پا رہا وہ کس طرح 25کلو میٹر دور جا سکتا ہے بلڈر مافیا نے 26اور27اپریل کی درمیانی شب کچھ پولیس افسران کی ملی بھگت سے رات تقریباً دیڑھ بجے اٹھا کر کراچی کے ایک دور دراز پولیس اسٹیشن لے گئے اور گھر سے اٹھاتے ہوئے ایڈیٹر کو چپلیں تک پہننے اور دوائیں کی مہلت نہ دی اور ریڑھ کی ہڈی کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود انھیں سینکڑوں گز تقریباً گھسیٹتے ہوئے لے گئے ۔ جس کی باعث ایڈیٹر کی ریڑھ کی ہڈی بہت شدید متاثر ہو گئی تھی ،سکیورٹی کے اداروں کی مداخلت کے باعث ایڈیٹر کو چند گھنٹوں بعد بلڈر مافیا اور پولیس نے چھوڑ دیا مگر ان کے اس طرز عمل سے ایڈیٹر کی ریڑھ کی ہڈی اتنی شدید متاثر ہوئی کہ انھیں اگلے ہی دن فوری طور پر ریڑھ کی ہڈی کے اسپتال NCCI صدر منتقل ہونا پڑا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انکے فوری MRIاور دیگر ٹیسٹ وغیرہ کیئے اور بتایا کہ ریڑھ کی ہڈی پر دباﺅ پڑنے سے ان کی Spinal Cord کو نقصان پہنچا ہے۔ اور ڈاکٹر نے فوری طور پر ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن تجویز کیا ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ انتقامی کاروائی کے پیچھے وہ بلڈر عناصر ہیں جن کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف یاہو نیوز گذشتہ کئی ہفتوں سے خبروں کی اشاعت کر تا آرہا ہے ۔

ریڑھ کی ہڈی کے مرض کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر اور گھر تک محدود انگریزی روزنامہ اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں کی جانب سے جعلی مقدمہ قائم کرنے کی کوشش
ریڑھ کی ہڈی کے مرض کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر اور گھر تک محدود انگریزی روزنامہ اخبار کے ایڈیٹر کے خلاف بلڈر مافیا اور انکے سرپرستوں کی جانب سے جعلی مقدمہ قائم کرنے کی کوشش

اپنا تبصرہ بھیجیں