کراچی گرلز کالج میں سانپ نکل آیا، طالبات میں خوف و ہراس

کراچی گرلز کالج میں سانپ نکل آیا، طالبات میں خوف و ہراس

123karachi.com
ہفتہ 27مارچ 2021
کراچی، فریئر روڈ
رعنا لیاقت علی خان گورنمٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں سانپ نکل آنے پہ خوف وہراس پھیل گیا۔ ہوم اکنامکس کالج جو کہ ٹی وی اسٹیشن کے قریب واقع ہے میں گذشتہ دنوں کئی طالبات نے کالج کے احاطے میں سانپ نکلتے ہوئے دیکھے، جس سے طالبات میں سراسیمگی پھیل گئی۔ جس جگہ طالبات بیٹھتی ہیں سانپ اسی جگہ نمودار ہوا ،کئی طالبات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے سانپ کو دیکھا ۔جبکہ ایک طالبہ نے بتایا کہ سانپ سنہری چمکیلی جلد والا تھا اور دھوپ میں اس کی جلد ذیادہ چمک رہی تھی اور وہ بل کھاتا جھاڑیوں کی جانب روانہ ہوگیا، سانپ کی لمبائی تقریباً 1گز کے قریب بتائی جاتی ہے۔ سانپ کی لمبائی سے معلوم ہوتا ہے کہ اسکے ساتھ کئی اور سانپ بھی اسی جگہ کالج میں مسکن بنائے ہوئے ہونگے۔ کالج کی طالبات کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کالج کے حدود سے سانپوں کا صفایا کیا جائے تا کہ کسی جانی نقصان کا احتمال نہ رہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں