واٹر بورڈ کی جانب سے کروڑوں روپے فرضی بقایاجات کی مد میں وصولی جاری!

واٹر بورڈ کی جانب سے کروڑوں روپے فرضی بقایاجات کی مد میں وصولی جاری!

123karachi.com
جمعہ12مارچ2021
کراچی، فریئر روڈ
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی کے شہریوں سے بل وصولی کے ساتھ ہر شہری کے بل میں اضافی فرضی بقایاجات بھی شامل کر کے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں ۔لیاقت آباد، برنس روڈ، ناظم آباد، گلبرگ نارتھ ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں کے شہریوں کو واٹر بورڈ بل کے اندر 300سے لے کر 1200روپے تک بقایاجات کے طور پر اضافی شامل کر کے بھیج رہا ہے، یاد رہے کہ مذکورہ تمام شہری واٹر بوڑد کے بلوں کو باقائدگی سے ادا کرتے آ رہے ہیں ۔اس لیئے انکے ذمے کسی بھی قسم کے بقایاجات ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مگر واٹر بورڈ کروڑوں روپے شہریوں کے فرضی بقایاجات کی مد میں لوٹنے میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے شہری ادارےKWSBپر متعصب قابض ٹولے نے SBCAکی طرح قبضہ کر رکھا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں