ڈی جی SBCAشمس الدین سومرو نے غفلت اور لاپرواہی کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے

لیاقت آباد کے گپ باز نے غیر قانونی عمارتوں کے ٹھیکے و پیکج کروڑوں میں حاصل کر لیئے

123karachi.com
جمعرات11مارچ2021
کراچی ، فریئر روڈ
لیاقت آباد کے بلاک 9میں تقریباً 17غیرقانونی 7منزلہ فلیٹوں پر مشتمل عمارتوں کی تعمیرات دن رات جاری ہے۔ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو اور ڈائریکٹر لیاقت آباد عبدالرحمن بھٹی نے فرائض سے غفلت کے تمام اپنے ہی ریکارڈ توڑ دیئے۔
پلاٹ نمبر 9/3پر منّا قریشی نے اپنے فرنٹ مین گپ باز نمبر 2کو ساتھ ملا کر7منزلہ عمارت اور کئی دوکانیں تعمیر کر لی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی عمارت لیاقت آباد بلاک9کی مرکزی سڑک پر واقع ہے جس کی وجہ سے اس کے فلیٹوں اور دوکانوں کی قیمتیں بھی مارکیٹ سے کئی گنا زیادہ ہیں۔1دوکان کی قیمت 35لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں