شریف آباد دوسرا لیاقت آباد

شریف آباد دوسرا لیاقت آباد

شہری علاقوں پر قابض ٹولے کی جانب سے ایس بی سی اے کو استعمال کر کے کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے کے سلسلے میں مزید تیزی
ہفتہ 20فروری2021
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
123karachi.com
کراچی ،فریئر روڈ
لیاقت آباد ٹاﺅن کے علاقے شریف آباد میں بلڈر مافیا نے غیر قانونی پورشنز اور فلیٹوں کی تعمیرات کی بھرمار کر کے شریف آباد جیسے پر سکون علاقے کو دوسرا لیاقت آباد بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ڈی جی ایس بی سی اے شمس الدین سومرو اور ڈائریکٹر لیاقت آباد عبدالرحمن بھٹی مخصوص مفادات حاصل کر کے لیاقت آباد ٹاﺅن میں جاری غیر قانونی تعمیرات کی کثرت کی سرپرستی کرنے میں مصروف ہیں۔ شریف آبادکاعلاقہ لیاقت آباد کے اسٹیٹ ایجنٹ عرفان چڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے کہ وہ جب جہاں چاہے غیر قانونی تعمیرات کرلے،اور اس کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کی جائے گی۔ پلاٹ نمبر R-747شریف آباد پر بھی عرفان چڈی نے گراونڈ پلس 3غیر قانونی پورشنز تعمیر کر لیئے ہیں۔ جبکہ R-670پر بھی عرفان چڈی کی معاونت اور شراکت داری سے اصغر قریشی غیر قانونی پورشنز اور مارکیٹ تعمیر کر رہا ہے۔جبکہ عرفان چڈی کی سرپرستی میں پلاٹ نمبروں R-66،R-114،R-84
اورR-852 پر غیر قانونی پورشنز تعمیر کیئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں