سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے کراچی کی بلڈر مافیا کی سرپرستی کے عوض اربوں کما لئے، ناصر شاہ کا مکمل آشیرواد حاصل، آغا مقصود عبّاس اور یونس میمن ناصر شاہ کے فرنٹ مین کا کردار بخوبی نبھانے میں مصروف، زلزلہ آنے کی صورت میں لیاقت آباد ملبے کا ڈھیر بننے کا قوی خدشہ

سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے کراچی کی بلڈر مافیا کی سرپرستی کے عوض اربوں کما لئے،

ناصر شاہ کا مکمل آشیرواد حاصل، آغا مقصود عبّاس اور یونس میمن ناصر شاہ کے فرنٹ مین کا کردار بخوبی نبھانے میں مصروف،

زلزلہ آنے کی صورت میں لیاقت آباد ملبے کا ڈھیر بننے کا قوی خدشہ.

123karachi.com
ہفتہ 13فروری 2021
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
کراچی، فریئر روڈ: لیاقت آباد ٹاﺅن میں ہفتے کے روز بھی غیر قانونی چھتیں ڈالنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری۔ ہفتہ 13فروری 2021کو پلاٹ نمبر 271بلاک 7 میں پانچواں نیا فلور ڈالا جا رہا ہے، بلڈر اس سے پہلے ہی G+4تعمیر کر چکا ہے جبکہ پلاٹ نمبر 7/11 پر ساتواں اضافی فلور تعمیر کیا جا رہا ہے بلڈر آصف میمن قبل ازیں اسی پلاٹ پر G+6تعمیر کر چکا ہے۔ اور اب وہ G+7 تعمیر کر رہا ہے گویا اس پلاٹ پر 8چھتیں مکمل ہو رہی ہیں واضح رہے کہ مذکورہ عمارت ناقص تعمیرات کے باعث جگہ جگہ سے اکھڑ رہی ہے مذکورہ عمارت کے برابر میں رہنے والے پڑوسی عمران عرف منّا نے بتایاہے کہ مذکورہ بلڈنگ تقریباً 7 ماہ قبل G+6 بنائی گئی تھی اور مذکورہ بلڈنگ میں سے آئے روز کوئی نہ کوئی اینٹ وغیرہ جھڑ کر ان کے گھروں میں گرتی جا رہی ہیں جس سے ان کے جان و مال کو سخت نقصان کا اندیشہ ہے۔ DG شمس الدین سومرو کٹھ پتلی کا کردا ر ادا کرتے ہوئے لیاقت آباد میں جاری ایسی سینکڑوں تعمیرات سے مجرمانہ چشم پوشی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 12فروری کو ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ بھی آیا ہے اور لیاقت آباد میں خدا نہ کرے زلزلہ آیا تو لاکھوں جانوں کے نقصان کا اندیشہ ہے۔اسی طرح قاسم آباد 137پر G+5کی تعمیرات بھی جاری ہے جبکہ ایسی عمارت کے نیچے متعدد وکانیں بھی بنا دی گئی ہیں یاد رہے کہ سابقہ DG آغا مقصود عبّاس کے ذریعے چلائے جانے والے SBCAکے سسٹم کے ذریعے لیاقت آباد ٹاﺅن کو پٹے پر BI ضیاءکالے،BIزبیر مرتضیٰ اور BIاورنگزیب علی خان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی بھر میں ناقص و غیر قانونی تعمیرات کی سر پرستی اربوں روپے کے عوض وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری بلدیات نجم شاہ کے ذریعے آغا مقصود عباس اور یونس میمن کے سپردہے۔
آغا مقصود عباس کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ سیکریٹری بلدیات نجم شاہ کے ذریعے وزیر بلدیات ناصر شاہ کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے کے لیئے پورے کراچی کو ناجائز تعمیرات کا جنگل بنا کر شہریوں کی جان و مال کو سنگین نوعیت کے نقصانات میں ڈال دیاجائے۔یاد رہے کہ ناصر شاہ ،زرداری کے دست راست و شراکت دار ہیں.

سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے کراچی کی بلڈر مافیا کی سرپرستی کے عوض اربوں کما لئے، ناصر شاہ کا مکمل آشیرواد حاصل، آغا مقصود عبّاس اور یونس میمن ناصر شاہ کے فرنٹ مین کا کردار بخوبی نبھانے میں مصروف، زلزلہ آنے کی صورت میں لیاقت آباد ملبے کا ڈھیر بننے کا قوی خدشہ
سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے کراچی کی بلڈر مافیا کی سرپرستی کے عوض اربوں کما لئے، ناصر شاہ کا مکمل آشیرواد حاصل، آغا مقصود عبّاس اور یونس میمن ناصر شاہ کے فرنٹ مین کا کردار بخوبی نبھانے میں مصروف، زلزلہ آنے کی صورت میں لیاقت آباد ملبے کا ڈھیر بننے کا قوی خدشہ

اپنا تبصرہ بھیجیں