کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، گارڈن مزار سگنل ،موبائل مارکیٹ سگنل پر سینکڑوں گداگر بچوں، نوجوان لڑکیوں اور مرد گداگروں کا مستقل ڈیرہ

کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ ، گارڈن مزار سگنل ،موبائل مارکیٹ سگنل پر سینکڑوں گداگر بچوں، نوجوان لڑکیوں اور مرد گداگروں کا مستقل ڈیرہ

123karachi.com

کراچی ،فریئر روڈ،29جنوری2021
دورانیہ مطالعہ: 02منٹ،
کراچی پولیس نے عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گداگر بچوں کی گداگری کی سرپرستی شروع کر دی ۔کراچی کے ضلع جنوبی کے گارڈن مزار سگنل اور گارڈن موبائل مارکیٹ سگنل پر ہر وقت کم و بیش 50گداگر بچے اور نوجوان لڑکیاں و مرد گداگری میں مصروف نظر آتے ہیں مذکورہ دونوں سگنل پولیس لائن ہیڈ کواٹر کے بالکل قریب واقع ہیں۔ مگر افسران کو ان سگنل پر گداگری کی روک تھام کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ سگنل پر گداگر مافیا کی سرپرستی متعلقہ انتظامی افسران اور پولیس اہلکار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں