لیا قت آباد ڈاکخانہ پیڈسٹیرین برج کے کئی فٹ طویل لوہے کےٹکڑے چوری، پل کا استعمال عوام کے لیئے شدید خطرات کا باعث

لیا قت آباد ڈاکخانہ پیڈسٹیرین برج کے کئی فٹ طویل لوہے کےٹکڑے چوری، پل کا استعمال عوام کے لیئے شدید خطرات کا باعث

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:03منٹ
منگل 26 جنوری 2021
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب 2نمبر پر نصب ،سڑک عبور کرنے کے لیئے بنائے گئے بالائی پل کے مختلف لوہے کے حصوں کو چوری کر کے، شہریوں کے لیئے انتہائی خطرناک بنا دیا گیا ہے۔ مذکورہ پیڈسٹیرین برج علاقہ عوام، لیاقت آباد ڈاکخانہ کی وسیع دو طرفہ مرکزی سڑک کو عبور کرنے کے لیئے استعمال کرتے تھے۔ مگر گذشتہ کئی ہفتوں سے مذکورہ پل کے کئی کئی فٹ طویل لوہے کے حصے تواتر سے چوری کئے جا رہے ہیں پل کے ایک حصے کی مکمل ریلینگ تک چوری کر لی گئی ہے۔ جس کے باعث پل پر چڑھنا اور اترنا انتہائی خطرناک ہوگیا ہے۔ روز بروز پل کے کئی کئی فٹ طویل لوہے کے حصے چوری ہو رہے ہیں،مذکورہ پیڈسٹیرین برج کے سائیڈ پر کئی کئی فٹ چوڑے اور لمبے سوراخ ہوگئے ہیں جو کسی بھی قسم کی چھوٹی سی ٹھوکر لگنے پر عوام کی جان کے لیئے بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر وسطیٰ اور لیاقت آباد تھانہ مذکورہ پل کے مختلف حصے چوری ہونے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ علاقہ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پل کی فوری طور پر مرمت کی جائے تا کہ پل استعمال کرنے والوں کو کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں