گارڈن مزار سگنل سے پہلے واقع سڑک پر نا معلوم افراد نے لوہے کا دروازہ نصب کر کے سڑک پر قبضہ کر لیا،حکومت سندھ فرار

گارڈن مزار سگنل سے پہلے واقع سڑک پر نا معلوم افراد نے لوہے کا دروازہ نصب کر کے سڑک پر قبضہ کر لیا،حکومت سندھ فرار

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
پیر18جنوری2021
کراچی، فریئر روڈ
کراچی گارڈن مزار سگنل سے پہلے واقع مرکزی سڑک پر نا معلوم افراد نے غیر قانونی طور پر لوہے کا دروازہ تعمیر کر کے سڑک کو بند کر دیا ہے جسکے باعث شہری تقریباً30فٹ چوڑی سڑک استعمال سے قاصر ہو گئے۔ علاوہ ازیں مزار سگنل پر ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔ مذکورہ سگنل پر تعینات ٹریفک اہلکار بھی لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو گھنٹوں تک روکے رکھتے ہیں جسکے باعث شہری مذکورہ سگنل پر ٹریفک جام کا شکار ہو کر ذہنی ازیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں، ٹریفک اہلکار نے 123karachi.comکو بتایا کہ پاک کالونی اور لیاری ایکسپریس وے کی جانب سے آنے والے ٹریفک کے سگنل کو اہلکار فوری طور پر اس لیئے کھول دیتے ہیں کیونکہ وہاں سے اعلیٰ سرکاری افسران وغیرہ کی گاڑیاں آتی ہیں، جبکہ لسبیلہ کی جانب سے صرف عام شہری ہی آتے ہیں جنکی سرکاری اہلکاروں کی نظر میں کوئی اوقات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں