جوہر چورنگی کھدی سڑک پر ندیٰ نامی نوجوان خاتون گر کر زخمی

جوہر چورنگی کھدی سڑک پر ندیٰ نامی نوجوان خاتون گر کر زخمی

123karachi.com
پیر 11جنوری2021
کراچی ،فریئر روڈ
گلستان جوہر “جوہر چورنگی”کے مقام پر KWSBنے سڑکیں اور گلیاں کھود کر شہریوں کے لیئے جانی اور مالی ضرر کا سبب بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر چورنگی، بسیرا مال کے پاس سے لے کر نعمان گرینڈ سٹی تک واقع سروس روڈ کو کئی ماہ سے کھود کر چھوڑ دیا ہے جسکے باعث کئی موٹر سائیکل سوار اور شہری مذکورہ سروس روڈ پر مختلف نوعیت کے حادثوں کا شکار ہو رہے ہیں۔آئے دن متعدد موٹر سائکل سوار مذکورہ سروس روڈ پر گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔ جبکہ علاقے کی خواتین، بچے، بزرگ اور دیگر افراد بھی راہ چلتے گڑھوں کی زد میں آکر گر جاتے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ 9جنوری 2021کو ہوا جب ندیٰ نامی نوجوان خاتون اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ چہل قدمی کے دوران گر کر زخمی ہوگئی ،جنھیں علاقے کے لوگوں نے سہارا دے کر ان کے گھر تک پہنچایا۔ مذکورہ خاتون کی ٹانگ میں گرنے کی باعث کافی چوٹیں آئیں جسکے باعث وہ از خود تا حال چل نہیں پا رہی۔ علاقہ لوگوں کے مطابق مذکورہ روڈ پر اس طرح کے واقعات و حادثات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔MDواٹر بورڈ اسد خان روایتی بے حسی و بے شرمی کا مظاہرہ کر نے میں مصروف ہیں۔ جبکہ شہر کراچی کی بیشتر سڑکوں کو واٹر بورڈ نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں